امریکا میں چھ سالہ بچے کی فائرنگ سے اس کا تین سالہ بھائی ہلاک ہوگیا۔
یہ واقعہ شکاگو کی کُک کائونٹی Cook County میں پیش آیا جہاں دو بھائی روایتی کھیل چور سپاہی کھیل رہے تھے کہ چھ
سالہ بھائی کے ہاتھ ایک ریوالور لگ گیا اور اس نے اپنے تین سالہ بھائی پر فائر کردیا جس سے تین سالہ ایان سنتیاگو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ۔
پولیس نے غفلت برتنے اور بچوں خطرے میں ڈالنے کے جرم میں ان کے والد پچیس سالہ مائیکل سنتیاگو کو گرفتار کرلیا ہے ۔